سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا سعودی عرب جانا کوئی عجوبہ نہیں، سعودی عرب پاکستان کا محبت کرنے والا دوست ملک ہے، معلوم نہیں یہاںکیوں بے پر کی اڑائی گئی، جن لوگوں نے ایسا کیا انہوں نے میرے اوپر نہیں بلکہ اس ملک پر سعودی عرب کے ساتھ ہماری دوستی …

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا سعودی عرب جانا کوئی عجوبہ نہیں، سعودی عرب پاکستان کا محبت کرنے والا دوست ملک ہے، معلوم نہیں یہاںکیوں بے پر کی اڑائی گئی، جن لوگوں نے ایسا کیا انہوں نے میرے اوپر نہیں بلکہ اس ملک پر سعودی عرب کے ساتھ ہماری دوستی اور تعلق پر ظلم کیا ہے، پچھلے کتنے عرصے سے میرے خلاف دھاندلی اور بدعنوانی ڈھونڈنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ کیسی دھاندلی اور بدعنوانی ہے جو آج تک نہیں مل سکی، عمران خان نے جرم اور کوئی غلط کام نہیں کیا تھا، چوری نہیں کی تھی تو پھر معافی کیوں مانگی اور ایمنسٹی کے لئے کیوں درخواست دی، عمران کا سارا پیسہ پتہ نہیں کہاں سے آیا، چوری کا ہے، ہیرا پھیری کا ہے یا منی لانڈنگ کا ہے، عمران خان نے لاکھوں پاﺅنڈزکی ٹرانزیکشن کا خود اعتراف کیا مگر ہمارا بینچ اسے صادق اور امین قرار دے رہا ہے جبکہ نواز شریف کو ایک اقامے پر نکال دیا گیا۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا سعودی عرب جانا کوئی عجوبہ نہیں ہے ،سعودی عرب پاکستان کا محبت کرنے والا دوست ملک ہے، سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات قیام پاکستان کے وقت سے چل رہے ہیںاور مضبوط سے مضبوط تر ہوتے چلے گئے ہیں، سعودی عرب بھی پاکستان کو اپنا برادر ملک دوست ملک سمجھتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین خاص تعلقات قائم ہیں، معلوم نہیں یہاںکیوں بے پر کی اڑائی گئی ہے، جو لوگ ایسا کر رہے ہیں اور جن لوگوں نے ایسا کیا ہے انہوں نے میرے اوپر نہیں بلکہ اس ملک پر ظلم کیا ہے، سعودی عرب کے ساتھ ہماری دوستی اور تعلق پر ظلم کیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply