صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کا بنی نکہ سنگولہ کے مقام پر عوامی اجتماع سے خطاب

راولاکوٹ ۔ 3 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کے بنیادی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ، سنگولہ کے عوام نے جس طرح والہانہ استقبال کیا اس پر دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔ بدھ کو یہاں بنی نکہ سنگولہ کے مقام پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے …

راولاکوٹ ۔ 3 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کے بنیادی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ، سنگولہ کے عوام نے جس طرح والہانہ استقبال کیا اس پر دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔ بدھ کو یہاں بنی نکہ سنگولہ کے مقام پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ہمارے وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں، اہل ثروت اور خوشحال لوگوں کو آگے بڑھ کر عوام کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ آج آزاد کشمیر کے لوگ تو آزاد ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی اور بہنیں آزادی کی نعمت سے محروم ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply