مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے حوالے سے بیان کو مسلمہ عالمی اور سفارتی آداب کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام کی منتخب جمہوری حکومت دھمکیوں کی پرواہ نہیں کرتی، ہمیں امداد کے طعنے نہ دیئے جائیں ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی …

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے حوالے سے بیان کو مسلمہ عالمی اور سفارتی آداب کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام کی منتخب جمہوری حکومت دھمکیوں کی پرواہ نہیں کرتی، ہمیں امداد کے طعنے نہ دیئے جائیں ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایسے اقدامات اٹھائیں کہ ہمیں امریکی امداد کی ضرورت نہ رہے، اس کے ساتھ ہمیں پورے خلوص اور دیانتداری سے اپنے کردار و عمل کا ضرور جائزہ لینا چاہیے اور اس خود فریبی سے نجات حاصل کرنی چاہیے، ایک جماعت کا راستہ روک کر لاڈلے کا راستہ ہموار کیا جارہا ہے، غیر قانونی فیصلوں سے کسی ایک جماعت کے ہاتھ پاﺅں نہ باندھے جائیں ، جمہوریت کو پھلنا پھولنے اور چلنے کا موقع دیا جائے ، اگر پس پردہ کاروائیاں نہ رکیں تو گزشتہ چار سالوں کے حقائق عوام کو بتاﺅں گا۔ بدھ کو پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ںنے کہاکہ پوری قوم کو سال نو کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں اللہ تعالیٰ اس سال کو بھی خیر وبابرکت کا باعث بنائے، یہ سال انتخابات کا بھی سال ہے۔ پاکستان کے باشعور عوام اپنے حق رائے دہی سے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ مجھے توقع ہے کہ عوام ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنے ووٹ کے ذریعے ایک واضح فیصلہ صادر کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply