اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں عمان کے سفیر الشیخ محمد عمر احمد المارحون نے وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے گرمجوشی سے عمانی سفیر کا استقبال کیا اور کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور تعلیم …
پاکستان میں عمان کے سفیر الشیخ محمد عمر احمد المارحون کی وفاقی وزیر محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں عمان کے سفیر الشیخ محمد عمر احمد المارحون نے وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے گرمجوشی سے عمانی سفیر کا استقبال کیا اور کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور تعلیم کے میدان میں تعاون کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ عمان کے سفیر نے کہا کہ عمان اور پاکستان کے آپس میں خصوصی تعلقات ہیں۔ سفیر نے کہا کہ عمان پاکستان کے لیے گلف داخلے کےلئے گیٹ وے اور پاکستان عمان کےلئے ایشیاءمیں داخلہ کےلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، دونوں جانب سے طلباءکے تبادلہ پر بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمان کے طلباءپاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور پاکستان میں باہر سے آنے والے طلباءکی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعلیم کے شعبہ کےلئے فنڈنگ میں اضافہ کیا ہے کیونکہ تعلیم حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیح ہے۔ وزارت تعلیم کے سیکرٹری عامر اشرف خواجہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔








