اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیاب آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاکستان اپنے علاقے دہشت گردوں سے کلیئر کرانے میں کامیاب ہوا ہے، …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیاب آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاکستان اپنے علاقے دہشت گردوں سے کلیئر کرانے میں کامیاب ہوا ہے، اس لیے اب یہ امریکہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ خطے کے امن کے لیے افغانستان سے دہشت گردوں کا صفایا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے۔ سینیٹر عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو چاہیئے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں اور افغانستان سے دہشت گردوں کا صفایا کریں۔








