اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی حدود کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی ملک کی جانب سے کسی بھی مس ایڈنچر …
وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی حدود کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی ملک کی جانب سے کسی بھی مس ایڈنچر کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ ٹویٹ افغانستان میں ان کی شکست اور سی پیک منصوبے کے ذریعے پاکستان میں بڑھتی تعمیروترقی پر ان کی مایوسی کی واضح مثال ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنی پالیسیوں کی وجہ سے افغان جنگ میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل اطمینان ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی سلامتی کے معاملے پر متحد ہیں۔ عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ قومی مفاد میں جامع حکمت عملی کی تیاری کے لیے یہ معاملہ پارلیمنٹ میں بھی رکھنا چاہیئے۔








