اسلام آباد ۔ 3جنوری( اے پی پی)سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان اور نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کے درمیان بدھ کو یہاں ملاقات ہوئی۔ ا س موقع پر بی آئی ایس پی اور نیوٹیک کے سینئر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کا مقصد بی آئی ایس پی گریجویشن پروگرام کے تحت بی آئی ایس پی مستحقین کی ہنرمندانہ اور پیشہ وارانہ تربیت کیلئے …
سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان اور نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کے درمیان ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3جنوری( اے پی پی)سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان اور نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کے درمیان بدھ کو یہاں ملاقات ہوئی۔ ا س موقع پر بی آئی ایس پی اور نیوٹیک کے سینئر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کا مقصد بی آئی ایس پی گریجویشن پروگرام کے تحت بی آئی ایس پی مستحقین کی ہنرمندانہ اور پیشہ وارانہ تربیت کیلئے بی آئی ای ایس پی اور نیوٹیک کے مابین شراکت داری کیلئے منصوبہ تشکیل دینا تھا تاکہ مستحقین غربت سے باہر نکل سکیں۔ اپنے ابتدائیہ کلمات میں سیکرٹری بی آئی ایس پی نے کہا کہ نیوٹیک اور این آر ایس پی جیسے مخصوص اداروں کے ساتھ منسلک ہوتے ہوئے بی آئی ایس پی اپنے گریجویشن پروگرام کے تحت مستحقین کو مطلوبہ تجارتوں میں تربیت فراہم کرنے کا خواہشمند ہے، قومی سطح پر پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت کیلئے پالیسی فراہم کرنے کے حوالے سے نیوٹیک مستحقین کو اس قابل بناسکتا ہے کہ وہ اپنے ہنر کے ذریعے سماج میں خودمختار ہوتے ہوئے قابل قدر روزی کما سکیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک نے بی آئی ایس پی اقدام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ دونوں اداروں کو شراکت داری کیلئے مالیاتی ضروریات، ترجیحی تجارت، تربیت کا دورانیہ اور تربیت کی تعداد کا تعین کرنے کی ضرورت ہے۔








