الیکشن کمیشن کو مردم شماری 2017ءکا ہر بلاک کی سطح تک کا درکار ریکارڈ انتہائی مختصر مدت میں مرتب کر لیا،جنرل الیکشن 2018ءکے بروقت انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کے حوالے کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر شماریات کامران مائیکل اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر شماریات کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان ادارہ شماریات چھٹی خانہ مردم شماری 2017ءکے کامیاب انعقاد کے بعد ابتدائی نتائج جاری …
الیکشن کمیشن کو مردم شماری 2017ءکا ہر بلاک کی سطح تک کا درکار ریکارڈ انتہائی مختصر مدت میں مرتب کر لیا،وفاقی وزیر شماریات کامران مائیکل

مزید خبریں
الیکشن کمیشن کو مردم شماری 2017ءکا ہر بلاک کی سطح تک کا درکار ریکارڈ انتہائی مختصر مدت میں مرتب کر لیا،جنرل الیکشن 2018ءکے بروقت انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کے حوالے کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر شماریات کامران مائیکل
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر شماریات کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان ادارہ شماریات چھٹی خانہ مردم شماری 2017ءکے کامیاب انعقاد کے بعد ابتدائی نتائج جاری کر چکا ہے۔ قومی و صوبائی کے ساتھ ساتھ ضلعی و تحصیل سطح نتائج بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔ بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ چوبیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے مردم شماری 2017ءکے ضمنی نتائج کو جنرل الیکشن 2018ءاور اسی کے ضمنی انتخابات کی حد تک حلقہ بندیوں کیلئے استعمال کرنے کی منظوری دے چکی ہے، جس کے مطابق تمام صوبوں بشمول اسلام آباد اور فاٹا کی قومی اسمبلی کی نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مردم شماری 2017ءکا ہر بلاک کی سطح تک کا ریکارڈ درکار تھا جوکہ ادارہ شماریات نے انتہائی مختصر مدت میں نہایت انتھک محنت سے مرتب کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں مردم شماری 2017ءکے عبوری نتائج کو نوٹیفائی کرنےکی منظوری دی ہے۔








