پاکستان کے تعاون اور رہنمائی کے بغیر امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتا وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے امریکہ کے ساتھ بہت تعاون کیا ہے۔ بدھ …
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
پاکستان کے تعاون اور رہنمائی کے بغیر امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتا
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے امریکہ کے ساتھ بہت تعاون کیا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تعاون اور رہنمائی کے بغیر امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ چاہتا ہے اور اس سلسلے میں امریکہ کو پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں کی بدولت ہماری ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ شروع کیا جو ملک میں اقتصادی انقلاب لائے گا۔








