اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں سے پاکستان کا صنعتی شعبہ زوال کا شکار تھا، حکومت نے برسراقتدار آنے کے فوراً بعد صنعتی شعبے کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی، آج پاکستان میں صنعتی شعبے کے احیاءکا آغاز ہو چکا ہے۔ اسلام آباد میں سنٹر آف ایکسیلینس کے زیراہتمام سی …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کا سی پیک سہ ماہی بارے میگزین اور ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں سے پاکستان کا صنعتی شعبہ زوال کا شکار تھا، حکومت نے برسراقتدار آنے کے فوراً بعد صنعتی شعبے کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی، آج پاکستان میں صنعتی شعبے کے احیاءکا آغاز ہو چکا ہے۔ اسلام آباد میں سنٹر آف ایکسیلینس کے زیراہتمام سی پیک سہ ماہی میگزین اور ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاوجنگ اور سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی شعیب احمد صدیقی نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سنٹر آف ایکسیلینس علم کی بنیاد پر اقدامات اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہ ماہی میگزین سنٹر آف ایکسیلینس کی ریسرچ کے پھیلنے کا ذریعہ بنے گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی اور چینی ریسرچرز اور تھنک ٹینک مل کر ایک ساتھ اس خطے کی ترقی اور پالیسی بنانے اور سی پیک کو کامیاب بنانے کے لئے کام کریں۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں اس سے ہم اس خطے بھر کے لوگوں کی زندگیاں بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اپنی مدد آپ کے تحت کوئٹہ سے گوادر تک سڑک بنا کر 40 گھنٹے کا سفر آٹھ گھنٹے کا کر دیا جس سے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوئیں، چین فائبر آپٹیکل گلگت بلتستان سے گزرے گی، وہاں سافٹ ویئر پارکس بنیں گے، گلگت بلتستان کی عوام جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار ہو گی، عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔







