اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تمام پارلیمانی جماعتیں قومی وسلامتی کے معاملے پر یک آواز ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے پیدا ہونے والی صورتحال سے ایسا لائحہ عمل مرتب کیا جائے جس سے ملک کا وقار مجروح نہ ہو اور بات چیت کا عمل بھی جاری رہے، اس کے لئے …
پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تمام پارلیمانی جماعتیں قومی وسلامتی کے معاملے پر یک آواز ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے پیدا ہونے والی صورتحال سے ایسا لائحہ عمل مرتب کیا جائے جس سے ملک کا وقار مجروح نہ ہو اور بات چیت کا عمل بھی جاری رہے، اس کے لئے قومی سلامتی بارے پارلیمانی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں دفاعی اداروں کو مدعو کرکے متفقہ بیانیہ مرتب کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف، وزیر دفاع خرم دستگیر خان، موسمیاتی تبدیلیوں کے وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان، وفاقی ویزر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی بریسٹر ظفر اللہ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ، مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ، سینیٹر الیاس بلور، سید نوید قمر، شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر فاروق ستار ، سینیٹر شیری رحمٰن، حاجی غلام احمد بلور، آفتاب احمد خان شیر پاﺅ، شیخ رشید احمد، صاحبزادہ طارق اللہ، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اورسیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ کمیٹی کے اجلاس میں تمام ارکان نے کوشش کی ہے کہ وہ یہ بات سمجھیں کہ اصل ایشو کیا ہے۔ اس کے پس منظر سے لے کر اب تک کیا ہوا ہے۔ گذشتہ چند ماہ کیا ہوا اور آگے کیسے بڑھا جائے تاکہ بہتری ہو اور آئندہ کا لائحہ عمل بنایا جاسکے۔







