وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کی صحافیوں سے گفتگو

کراچی ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے دیئے جانے والے بیانات کوسنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں،فی الحال آئی ایم ایف کے پروگرام میںجانے کا کوئی ارداہ نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی کی گئی ہے،پاکستان کا تجارتی خسارہ کم ہورہا ہے،اس وقت 19.7 ارب ڈالر کے ذخائر اسٹیٹ بنک کے پاس …

کراچی ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے دیئے جانے والے بیانات کوسنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں،فی الحال آئی ایم ایف کے پروگرام میںجانے کا کوئی ارداہ نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی کی گئی ہے،پاکستان کا تجارتی خسارہ کم ہورہا ہے،اس وقت 19.7 ارب ڈالر کے ذخائر اسٹیٹ بنک کے پاس موجود ہیں،دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان معاشی بہتری کی طرف گامزن ہے جبکہ عمران خان کو ہرطرف بیڑہ غرق نظر آتاہے،شفاف احتساب ہر ملک کی ضرورت ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ترقی کے سفرکو روک دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز قصر ناز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میرا دوسرا گھر ہے میں نے یہاں 4 سال تعلیم حاصل کی ہے کراچی تجارت سرگرمیوں کا مرکز ہے اور پاکستان میں ترقی کی رفتار پہلے سے کئی گنا تیز ہے۔

Leave a Reply