وزیر داخلہ احسن اقبال کا نیشنل پولیس اکیڈمی میں پولیس میڈیا ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ امن و استحکام کے بغیر ترقی نہیں کی جا سکتی، اسلام آباد پولیس کو رول ماڈل ہونا چاہیے، آئندہ ہفتے سے ریپڈ رسپانس فورس کام شروع کر دے گی، پولیس کمیونٹی کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی، پولیس کو کمزور طبقات کا محافظ اور ایسا بننا ہو گا کہ ہر شہری …

اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ امن و استحکام کے بغیر ترقی نہیں کی جا سکتی، اسلام آباد پولیس کو رول ماڈل ہونا چاہیے، آئندہ ہفتے سے ریپڈ رسپانس فورس کام شروع کر دے گی، پولیس کمیونٹی کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی، پولیس کو کمزور طبقات کا محافظ اور ایسا بننا ہو گا کہ ہر شہری پولیس کو احترام سے سلام کرے، اسلام آباد پولیس کے لئے شٹل سروس شروع کی جائے اور شہریوں کے لئے ایپ بنائی جائے، سٹیزن سروس سنٹر سے پولیس کا روایتی کلچر تبدیل ہو گا۔ جمعرات کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں پولیس میڈیا ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، روایتی پولیس کو سمارٹ پولیسنگ میں تبدیل کیا جائے گا، آئی ٹی کا استعمال کیا جائے اور ادارہ جاتی اصلاحات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے، اگلے ہفتے کاﺅنٹر ٹیررازم اور ریپڈ رسپانس فورس کام شروع کر دے گی جو پانچ سو جوانوں پر مشتمل ہو گی۔ اسلام آباد پولیس میں اینٹی رائٹ فورس نے کام شروع کر دیا ہے، یہ کام بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ کل اس فورس نے بہترین مظاہرہ کیا۔

Leave a Reply