اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے طالب علموں پر زور دیا ہے کہ وہ سخت محنت اور پرعزم کاوشوں کے ذریعے تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک کو تمام شعبہ جات میں کامیابی کے راستے پر آگے بڑھائیں۔ انہوں نے یہ بات سٹیزن فاﺅنڈیشن گڈاپ اور مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فاﺅنڈیشن سکول میرپور خاص کے طلباءو طالبات سے گفتگو کرتے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سٹیزن فاﺅنڈیشن گڈاپ اور مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فاﺅنڈیشن سکول میرپور خاص کے طلباءو طالبات سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے طالب علموں پر زور دیا ہے کہ وہ سخت محنت اور پرعزم کاوشوں کے ذریعے تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک کو تمام شعبہ جات میں کامیابی کے راستے پر آگے بڑھائیں۔ انہوں نے یہ بات سٹیزن فاﺅنڈیشن گڈاپ اور مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فاﺅنڈیشن سکول میرپور خاص کے طلباءو طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اس سلسلہ کی کڑی ہے جس میں ملک کے مختلف سکولوں اور کالجوں سے آئے ہوئے بچوں اور طالب علموں کی ملاقات اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے کرانے کے ساتھ ساتھ ان کو ملک کے پارلیمانی نظام اور اعلیٰ حکومتی و انتظامی امور کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھر سے باصلاحیت طالب علموں نے کئی کامیابیاں سمیٹی ہیں اور ان کی لگن اور جانفشانی کی بدولت ہی بانیان پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے طالب علموں کو تاکید کہ بالخصوص سائنسز پر توجہ مرکوز کریں کیونکہ اس میں آگے بڑھنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیراعظم نے نوجوان طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا حصول ملکی ترقی اور جدید دور کے چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے ناگزیر ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ علم کی جستجو پوری زندگی جاری رہتی ہے، طالب علم زیادہ سے زیادہ آگاہی کیلئے اپنی تحقیق میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔







