پاکستان کے دورہ پر آئے جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو کے ترجمان اور ڈپٹی پریس سیکرٹری توشی ہیڈے اینڈو کی میڈیا کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) جاپان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔ جمعرات کو پاکستان کے دورہ پر آئے جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو کے ترجمان اور ڈپٹی پریس سیکرٹری توشی ہیڈے اینڈو نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) جاپان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔ جمعرات کو پاکستان کے دورہ پر آئے جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو کے ترجمان اور ڈپٹی پریس سیکرٹری توشی ہیڈے اینڈو نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جاپان کے وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کیساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و بین الاقوامی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاو اور سی ٹی بی ٹی سے متعلق معاملات بھی زیر بحث لائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ پر امن بات چیت کے ذریعے اپنے مسائل حل کریں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ جاپانی وزیر خارجہ کے دورہ سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔سی پیک سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر منصوبے ہر ایک کیلئے اوپن اور شفاف رکھنا چاہیئں تاہم انہوں نے منصوبے میں جاپانی سرمایہ کاری سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنا چاہیئے۔

Leave a Reply