اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) کامسیٹس اور امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان سٹڈیز(اے آئی پی ایس) کے درمیان اعلی تعلیم میں استعداد کار کی سرگرمیوں میں اضافے کی غرض سے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کر دیئے گئے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی اور صدر اے آئی پی ایس ڈاکٹر فرحت حق نے جمعرات کو یہاں ایم او یو پر دستخط کئے۔کامسیٹس کا قیام …
کامسیٹس اور امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان سٹڈیز کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) کامسیٹس اور امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان سٹڈیز(اے آئی پی ایس) کے درمیان اعلی تعلیم میں استعداد کار کی سرگرمیوں میں اضافے کی غرض سے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کر دیئے گئے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی اور صدر اے آئی پی ایس ڈاکٹر فرحت حق نے جمعرات کو یہاں ایم او یو پر دستخط کئے۔کامسیٹس کا قیام 1973میں عمل میں لایا گیا جو اب پاکستان میں معیاری اعلی تعلیم کا نمونہ ہے۔ اے آئی پی ایس نیشنل ریسرچ اور تعلیمی تنظیم ہے جس کا مقصد امریکہ میں پاکستان سٹڈی کو فروغ دینا ہے۔ اے آئی پی ایس 38امریکی یونیورسٹیوں اور اکیڈمک اداروں کا کنسورشیم ہے، جسے ایجوکیشن بیورو اور کلچرل افیئرز محکمہ خارجہ یو ایس کا تعاون حاصل ہے۔معاہدے کے تحت دونوں تنظیموں نے مشترکہ طور پر تربیت اور ورکشاپس کا انعقاد کرانے پر اتفاق کیا ہے۔







