وفاقی وزیر شماریات کامران مائیکل کی زیرصدارت مردم شماری کے نتائج سے متعلق اجلاس، الیکشن کمیشن کو مطلوبہ ڈیٹا فوری فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے شماریات کامران مائیکل کی زیرصدارت مردم شماری کے نتائج سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری شماریات اور سنیئر افسران نے شرکت کی۔ وفاقی کابینہ کی ہدایت کی روشنی میں وفا قی وزیر کامران مائیکل نے ادارہ شماریات کے سنیئر افسران کو مطلوبہ ڈیٹا الیکشن کمیشن کو فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا …

اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے شماریات کامران مائیکل کی زیرصدارت مردم شماری کے نتائج سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری شماریات اور سنیئر افسران نے شرکت کی۔ وفاقی کابینہ کی ہدایت کی روشنی میں وفا قی وزیر کامران مائیکل نے ادارہ شماریات کے سنیئر افسران کو مطلوبہ ڈیٹا الیکشن کمیشن کو فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مردم شماری میں پورے پاکستان کو 163541 بلاکس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پاکستان کے 163541 بلاکس کی مجموعی آبادی 207774520 ہے۔ خبیر پختونخوا کے 21577 بلاکس کی کل آبادی 30523371، فاٹا کے 4098 بلاکس کی کل آبادی 5001676، پنجاب کے 87006 بلاکس کی کل آبادی 110012442، سندھ کے 39139 بلاکس کی کل آبادی 47886051 ، بلوچستان کے 10207 بلاکس کی کل آبادی 12344408 اور اسلام آباد کے 1514 بلاکس کی کل آبادی 2006572 ہے۔ وفاقی وزیرنے ان تمام بلاکس کا حالیہ مردم شماری سے متعلق تمام ضروری ریکارڈ الیکشن کمیشن کو بلاتاخیر فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وفاقی وزیر شماریات نے مردم شماری کے ریکارڈ مرتب کرنے کے مراحل کا خود جائزہ لیااور تمام متعلقہ افسران کو کام احسن طریقے سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ کا مران مائیکل نے مزید کہا کہ امید ہے کہ الیکشن کمیشن اس ڈیٹا کی بنیاد پر جلد حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرے گا۔

Leave a Reply