کراچی ۔ 4 جنوری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر سے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جاری صورتحال، معاشی، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات، ریکارڈ ریوینیو وصولی، حکومتی معاشی پالیسی، غیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ اور معاشی خوشحالی کی سمت گامزن ملکی ترقی سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر …
گورنر سندھ محمد زبیر سے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کی ملاقات

مزید خبریں
کراچی ۔ 4 جنوری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر سے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جاری صورتحال، معاشی، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات، ریکارڈ ریوینیو وصولی، حکومتی معاشی پالیسی، غیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ اور معاشی خوشحالی کی سمت گامزن ملکی ترقی سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو گورنر ہاﺅس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی کے سب سے زیادہ مثبت نتائج صوبہ سے حاصل ہو رہے ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاری کے تسلسل سے اضافہ، معاشی، اقتصادی، تجارتی اورسماجی سرگرمیوں سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے، اس ضمن میں وفاق کے تعاون سے صنعتی علاقوں کے انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ ریونیو وصولی سے صوبوں کو سماجی شعبہ کی ترقی کے لئے 2400 ارب روپے حاصل ہوں گے جس سے ترقیاتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو گا، کراچی ترقیاتی پیکج میں بھی عوامی فلاح و بہبود کے لئے منصوبے تشکیل دیئے جا رہے ہیں۔







