تحریک انصاف توہین آٰمیز کلمات کے ساتھ قومی سیاستدانوں پر کیچڑ اچھال رہی ہے، سیاست کو بدنام کر رہی ہے،وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہنواز رانجھا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف توہین آٰمیز کلمات کے ساتھ قومی سیاستدانوں پر کیچڑ اچھال رہی ہے اور سیاست کو بدنام کر رہی ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان تحریک انصاف ہی ہے جس نے …

اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف توہین آٰمیز کلمات کے ساتھ قومی سیاستدانوں پر کیچڑ اچھال رہی ہے اور سیاست کو بدنام کر رہی ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان تحریک انصاف ہی ہے جس نے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف کنٹینر، اپنی پریس کانفرنسوں اور عوامی اجتماعات میں بدزبانی استعمال کرتے ہوئے اسے فروغ دیا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے ایوان میں پی ٹی آئی کی ایم این اے کے بارے میں حالیہ ریمارکس کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پی ٹی آئی ارکان نے سپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر معزز اراکین کی بات میں خلل ڈالنے کی ایک عادت بنا لی ہے، اگر خواجہ آصف نے کوئی بات کر دی ہے تو وہ قدرتی امر ہے کیونکہ شیریں مزاری سمیت انکے متعدد ارکان انہیں مسلسل تنگ کر رہے تھے اور انہیں بات تک نہیں کرنے دے رہے تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply