اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں سائنس و ٹیکنالوجی کی اعلیٰ تعلیم کے سلسلہ میں ہمیں عالمی سطح کی عملیات پر عمل کرنا ہو گا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں نوجوان پاکستانی طلباءکےلئے سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں بین الوزارتی و سٹیئرنگ کمیٹی کے …
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ بارے بین الوزارتی و سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں سائنس و ٹیکنالوجی کی اعلیٰ تعلیم کے سلسلہ میں ہمیں عالمی سطح کی عملیات پر عمل کرنا ہو گا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں نوجوان پاکستانی طلباءکےلئے سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں بین الوزارتی و سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سٹیئرنگ کمیٹی نے پراجیکٹ سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم پر عملدرآمد کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے اجلاس کے تمام شرکاءپر زور دیا کہ پاکستان کے نوجوانوں کی سائنس کی تعلیم کے حصول میں شمولیت کےلئے انفراسٹرکچر کی ترقی میں زیادہ دلچسپی لی جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال، وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن، سائنس و ٹیکنالوجی کی سیکرٹری یاسمین مسعود، وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کے وفاقی سیکرٹری شعیب احمد صدیقی، پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف اور ماتحت اداروں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی نے نیشنل سائنس سکول (این ایس ایس) کے قیام کےلئے زمین کے حصول بارے بھی غور و خوض کیا۔







