اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود نے جمعرات کو نئی دہلی میں حضرت نظام الدین اولیائؒ کی درگاہ پر حاضری دی جہاں حضرت خواجہ نظام الدین اولیائؒ کا 714 واں عرس جاری ہے۔ درگاہ پہنچنے پر سجادہ نشین دیوان طاہر نظامی، دیوان موسیٰ نظامی اور درگاہ کمیٹی کے دیگر ارکان نے پاکستانی ہائی کمشنر کا خیرمقدم کیا۔ ہائی کمشنر نے …
بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کی حضرت نظام الدین اولیائؒ کی درگاہ پر حاضری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود نے جمعرات کو نئی دہلی میں حضرت نظام الدین اولیائؒ کی درگاہ پر حاضری دی جہاں حضرت خواجہ نظام الدین اولیائؒ کا 714 واں عرس جاری ہے۔ درگاہ پہنچنے پر سجادہ نشین دیوان طاہر نظامی، دیوان موسیٰ نظامی اور درگاہ کمیٹی کے دیگر ارکان نے پاکستانی ہائی کمشنر کا خیرمقدم کیا۔ ہائی کمشنر نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے مزار پر روایتی چادر چڑھائی۔ حضرت خواجہ نظام الدین اولیائؒ کا عرس ہر سال روایتی جوش و جذبہ سے منایا جاتا ہے جس میں دنیا کے مختلف حصوں سمیت پاکستان سے ان کے عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیائؒ نے ہمیشہ انسانیت، برداشت اور ہم آہنگی کا درس دیا۔ ان کے عقیدت مند پاکستان سمیت جنوبی ایشیاءمیں پھیلے ہوئے ہیں۔







