اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ (آج) جمعہ سے لاہور میںشروع ہوگی۔ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل واجد علی چوہدری نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سترہ مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے اور چیمپئن شپ میں مرد اور خواتین کے دو، دو …
قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ (آج) شروع ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ (آج) جمعہ سے لاہور میںشروع ہوگی۔ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل واجد علی چوہدری نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سترہ مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے اور چیمپئن شپ میں مرد اور خواتین کے دو، دو کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں سنگلز اور ڈبلز شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 11 جنوری تک جاری رہے گی اور اختتا می تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل(ر) عارف حسن ہونگے جو چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑی میں انعامات تقسیم کریں گے۔








