دبئی ۔ 04 جنوری (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، کیویز نے کالی آندھی کو ٹی ٹونٹی سیریز میں 2-0 سے شکست دے کر ایک درجہ ترقی کے ساتھ پاکستان سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، کیویز کھلاڑی کولن منرو اور آئش سودی بالترتیب دنیا کے نمبر ایک بلے باز اور …
تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ، کولن منرو 11 اور اور آئش سودی 9 درجے ترقی پا کر بالترتیب دنیا کے نمبر ایک بلے باز اور باﺅلر بن گئے، نیوزی لینڈ ٹیم نے ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا

مزید خبریں
دبئی ۔ 04 جنوری (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، کیویز نے کالی آندھی کو ٹی ٹونٹی سیریز میں 2-0 سے شکست دے کر ایک درجہ ترقی کے ساتھ پاکستان سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، کیویز کھلاڑی کولن منرو اور آئش سودی بالترتیب دنیا کے نمبر ایک بلے باز اور باﺅلر بن گئے، منرو اور سودی نیوزی لینڈ کی دوسری جوڑی ہے جس نے بیٹنگ و باﺅلنگ کے شعبے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے، اس سے قبل برینڈن میک کولم اور ڈینئل ویٹوری نے بھی 2009 اور 2010ءمیں بالترتیب دنیا کے نمبر ایک بلے باز اور باﺅلر بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ آئی سی سی نے نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کے بعد تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک درجہ ترقی پا کر 126 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ پہلے نمبر پر براجمان ہو گئی ہے








