ایئر چیف مارشل (ر) اصغر خان 97 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) ایئر چیف مارشل (ر) اصغر خان حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سابق ایئر چیف مارشل اصغر خان علالت کے باعث گذشتہ کئی روز سے سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیرعلاج تھے۔ انہیں جمعہ کی صبح دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ (کل) …

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) ایئر چیف مارشل (ر) اصغر خان حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سابق ایئر چیف مارشل اصغر خان علالت کے باعث گذشتہ کئی روز سے سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیرعلاج تھے۔ انہیں جمعہ کی صبح دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ (کل) ہفتہ کو ایبٹ آباد میں ان کے آبائی علاقے نواں شہر میں ادا کی جائے گی۔ اصغر خان 1957ءمیں ایئر چیف کے عہدے پر فائز ہوئے۔ وہ اس عہدے پر تعینات ہونے والے پہلے پاکستانی تھے، اس وقت ان کی عمر محض 36 برس تھی اور وہ پاک فضائیہ کے کم عمر ترین سربراہ قرار پائے تھے۔ انہوں نے دوسری جنگ عظیم میں بطور فائٹر پائلٹ حصہ لیا۔

Leave a Reply