صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا یوم حق خود ارادیت کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو 5جنوری1949ءکو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاس کردہ قرارداد کے تحت اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا پورا حق حاصل ہے ۔ یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے بیان میں صدر نے کہا آج کے دن پاکستان، آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے لوگ …

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو 5جنوری1949ءکو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاس کردہ قرارداد کے تحت اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا پورا حق حاصل ہے ۔ یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے بیان میں صدر نے کہا آج کے دن پاکستان، آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے لوگ اپنے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وہ جموں و کشمیر کے مسئلہ کا اقوام متحدہ کی پاس کردہ قرار داد کی روح کے مطابق جمہوری اور پر امن طریقہ سے پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جموں وکشمیر کے لوگوں کا یہ عزم صمیم ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک چین سے نہیں بیٹھیںگے۔ صدر نے کہا کہ کشمیر کے لوگ آزادی کی بھیک نہیں مانگ رہے بلکہ وہ اپنے اس بنیادی حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جو اقوام متحدہ کے دستور کے آرٹیکل 1کے تحت انہیں حاصل ہے۔ صدر نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پر امن رائے شماری کے انعقاد کے سلسلہ میں ضروری اقدامات اٹھانے کے بجائے ہمیشہ لیت ولعل سے کام لیا ہے ۔ اور معصوم کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے تشدد کا راستہ اپنایا ہے۔

Leave a Reply