حکومت خوراک و زراعت کے شعبے کو بہتر بنانے کےلئے مربوط منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں خوراک و زراعت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لئے ایک مربوط منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے، وژن 2025ءکے تحت خوراک و زراعت کے شعبے کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور قبائلی علاقوں میں …

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں خوراک و زراعت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لئے ایک مربوط منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے، وژن 2025ءکے تحت خوراک و زراعت کے شعبے کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور قبائلی علاقوں میں ان سیکٹروں کی اپ گریڈیشن، جدید ٹیکنالوجی کااسعتمال اور بہترپیداواری اہداف حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ گزشتہ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں خوراک و زراعت کے 3.8 ارب روپے مالیت کے منصوبے منظور کئے ہیں ۔ اجلاس میں حکومت بلوچستان نے گوادر اور لسبیلہ ضلع میں غربت کے خاتمہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے غریب مرد و خواتین کی پیداواری اثاثوں، مہارتوں، خدمات اور ٹیکنالوجی تک رسائی میں اضافہ اور معاونت کے لیے 3 ارب 83کروڑ 26 لاکھ 41ہزار روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا۔ یہ منصوبہ 6 سالوں میں مکمل ہو گا جس کو اجلاس نے مزید منظوری کے لئے ایکنک بھجوا دیا ہے۔

Leave a Reply