اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) ایوان صدر نے صدر مملکت ممنون حسین سے پاکستان میں عراق کے تعینات سفیر ڈاکٹر علی الرحمن کی ملاقات کے حوالے سے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو روز قبل عراق کے پاکستان میں تعینات سفیر ڈاکٹر علی الرحمٰن نے صدر مملکت سے ملاقات کی تھی۔ ایوان صدر کی طرف سے جمعہ کو …
ایوان صدر کا صدر مملکت ممنون حسین سے عراق کے سفیر ڈاکٹر علی الرحمن کی ملاقات کے حوالے سے وضاحتی بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) ایوان صدر نے صدر مملکت ممنون حسین سے پاکستان میں عراق کے تعینات سفیر ڈاکٹر علی الرحمن کی ملاقات کے حوالے سے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو روز قبل عراق کے پاکستان میں تعینات سفیر ڈاکٹر علی الرحمٰن نے صدر مملکت سے ملاقات کی تھی۔ ایوان صدر کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ وہ سبکدوش ہونے والے سفیر ہیں جبکہ ڈاکٹر علی الرحمٰن پاکستان میں بطور عراقی سفارتکار اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔







