وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا ایئر مارشل اصغر خان کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر مارشل اصغر خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہاکہ اصغر خان انتہائی ایماندار اور بہادر شخصیت تھے۔پاک فضائیہ کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ انہوں نے پاک فضائیہ …

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر مارشل اصغر خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہاکہ اصغر خان انتہائی ایماندار اور بہادر شخصیت تھے۔پاک فضائیہ کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین فضائیہ بنانے کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔

Leave a Reply