ائیر چیف مارشل سہیل امان کا پاک فضائیہ کے پہلے پاکستانی کمانڈر اِن چیف ائیر مارشل اصغر خان کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کے پہلے پاکستانی کمانڈر اِن چیف ائیر مارشل اصغر خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ائیر مارشل اصغر خان کی بے لوث خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ائیر چیف نے اپنے پیغام میںکہا کہ ائیر مارشل اصغر خان پاک فضائیہ کے تمام …

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کے پہلے پاکستانی کمانڈر اِن چیف ائیر مارشل اصغر خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ائیر مارشل اصغر خان کی بے لوث خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ائیر چیف نے اپنے پیغام میںکہا کہ ائیر مارشل اصغر خان پاک فضائیہ کے تمام افراد کے لیے مشعلِ راہ تھے، ان جیسا بانی ملنا پاک فضائیہ کے لئے باعث افتخار ہے ۔ ائیر چیف نے کہا کہ وہ اعلیٰ کردار ،غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت اور غیر متزلزل عزم کے پیکر تھے ۔ انہوںنے مختصر وقت میں ایک نوزائیدہ ائیر فورس کو قائد اعظم کی بصیرت کے مطابق ایک بھر پور فوجی قوت میں ڈھالنے کے لئے انتھک محنت کی۔ ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ انکی ان گنت خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے ۔ انکے شاندارکارناموں کی وجہ سے آنے والے وقتوں میں بھی ائیر مارشل اصغر خان کو فادر آف پاکستان ائیر فورس کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ائیر مارشل اصغر خان 17جنوری 1921کوجموں کشمیر کے ایک درخشاں فوجی روایات کے حامل خاندان میں پیدا ہوئے۔ ایچی سن کالج سے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے دسمبر 1940میں رائل انڈین ائیر فورس میں شمولیت اختیار کی۔ انہوںنے بحیثیت نوجوان فائٹر پائلٹ برما کے مقام پر دوسری جنگ عظیم میں شرکت کی۔ 1947میں پاکستان کے معرضِ وجود میں آنے کے بعد انکا تبادلہ رائل پاک فضائیہ میں کر دیا گیا اور وہ رائل پاک فضائیہ کالج رسالپور کے پہلے کمانڈنٹ بنے۔ انہوں نے آزادی کے فوراً بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے محاذ پر چھڑنے والی پہلی جنگ میں بھی نمایاں خدمات سر انجام دیں۔ انہیں با بائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی رائل پاک فضائیہ ٹریننگ سکول رسالپور آمد پر انکے استقبال کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Leave a Reply