مخاصمانہ ڈیڈ لائنز، یکطرفہ اعلانات اور اہداف کی تبدیلی مشترکہ خطرات سے نمٹنے میں مدد گار نہیں ہوسکتیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ سکیورٹی تعاون کے معاملے پر امریکی انتظامیہ کیساتھ رابطے میں ہیں اور ہمیں مزید تفصیلات کا انتظار ہے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ زیادہ تر اپنے وسائل سے لڑی ہے، جس پر گزشتہ 15سال میں 120ارب ڈالر کے اخراجات آئے، اپنے شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھنے کیلئے پر عزم …

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ سکیورٹی تعاون کے معاملے پر امریکی انتظامیہ کیساتھ رابطے میں ہیں اور ہمیں مزید تفصیلات کا انتظار ہے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ زیادہ تر اپنے وسائل سے لڑی ہے، جس پر گزشتہ 15سال میں 120ارب ڈالر کے اخراجات آئے، اپنے شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم سکیورٹی تعاون کے معاملے پر امریکی انتظامیہ کیساتھ رابطے میں ہیں اور مزید تفصیلات کے منتظر ہیں، مشترکہ مقاصد پر امریکی فیصلے کے اثرات وقت گزرنے کے ساتھ زیادہ واضح ابھر کر سامنے آئیں گے تاہم یہ بات سراہنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ زیادہ تر اپنے وسائل سے لڑی ہے جس پرگزشتہ 15 سال کے دوران 120ارب ڈالر کے اخراجات آئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک امریکہ تعاون براہ راست امریکی قومی سلامتی اور عالمی برادری کے مفاد میں ہے، اس تعاون کے نتیجے میں بڑی حد تک القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروپوںکا خاتمہ کر دیا گیا۔

Leave a Reply