چیئرمین نیب نے سابق رکن پنجاب اسمبلی جواد کامران کھراور دیگر کے خلاف سرکاری زمین غیر قانونی طریقہ سے ہتھیانے کا نوٹس لے لیا ، ڈی جی نیب ملتان کو شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق رکن پنجاب اسمبلی جواد کامران کھراور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر 827 کنال سرکاری زمین غیر قانونی طریقہ سے ہتھیانے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب ملتان کو شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے اور 2 ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین …

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق رکن پنجاب اسمبلی جواد کامران کھراور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر 827 کنال سرکاری زمین غیر قانونی طریقہ سے ہتھیانے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب ملتان کو شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے اور 2 ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین نیب نے راج کمار، ایکس گلوبل لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو، سریش کمار، فیصل خرم اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر بدعنوانی میں ملوث ہونے، سادہ لوح عوام کو بڑے پیمانے پر لوٹنے اور ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی جو کہ 4 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے، کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور کو شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے اور 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین نیب نے رکن صوبائی اسمبلی سردار احمد علی دریشک، متروکہ وقف املاک کے افسران اور دیگر کے خلاف متروکہ وقف املاک کے افسران کے ساتھ مبینہ طور پر مل کر متروکہ وقف املاک کی 98 کنال اور 3 مرلہ زمین پر قبضہ کرنے اور بعد ازاں فروخت کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب ملتان کو شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے اور 2 ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply