اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کارپوریشن، پاکستان بیت المال اور سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے مابین سہ فریقی معاہدہ پر دستخطوں کی تقریب جمعہ کو یہاں منعقد ہوئی جس کا مقصد وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام سے استفادہ کرنے والے مریضوں کو بلاتعطل علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ وفاقی وزیر برائے …
وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت وزارت قومی صحت ، بیت المال اور سٹیٹ لائف کے مابین سہ فریقی معاہدہ پر دستخطوں کی تقریب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کارپوریشن، پاکستان بیت المال اور سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے مابین سہ فریقی معاہدہ پر دستخطوں کی تقریب جمعہ کو یہاں منعقد ہوئی جس کا مقصد وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام سے استفادہ کرنے والے مریضوں کو بلاتعطل علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ اور منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ کی موجودگی میں سہ فریقی معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔ معاہدہ کو ایکسیس آف لاس کوریج کا نام دیا گیا ہے، اس کے تحت ان مریضوں کو جن کی ہیلتھ انشورنس کوریج کی میعاد ختم ہو چکی ہے ان کو بھی بلاتعطل علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔ وزارت قومی سحت کی طرف سے وزیراعظم ہیلتھ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل ارفاق، پاکستان بیت المال کی جانب سے پراجیکٹ ڈائریکٹر ملک محمد ارشد اور سٹیٹ لائف انشورنس کی طرف سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم بیسی نے دستخط کئے۔ اس موقع پر وزیر برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ اس معاہدہ کے تحت پاکستان بیت المال کو ایسے مریضوں کا علاج معالجہ جاری رکھنے کیلئے پریمیئم فراہم کیا جائے گا جو اپنی انشورنس کی حد استعمال کر چکی ہیں۔ سائرہ افضل تارڑ نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں پاکستان کی پسماندہ آبادیوں کو ہر ممکن صحت کی سہولت فراہم کرے گی۔







