اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے جمعہ کے روز پاک فضائیہ کے پہلے مقامی سربراہ سابق ائیر چیف مارشل اصغر خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی پیغام میں سردار مہتاب احمد خان نے مرحوم کے خاندان کے دیگرافرادکے ساتھ گہری ہمدردی ظاہر کی اور پاک فضائیہ کیلے انکی خدمات …
وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان کا سابق ائیر چیف مارشل اصغر خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے جمعہ کے روز پاک فضائیہ کے پہلے مقامی سربراہ سابق ائیر چیف مارشل اصغر خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی پیغام میں سردار مہتاب احمد خان نے مرحوم کے خاندان کے دیگرافرادکے ساتھ گہری ہمدردی ظاہر کی اور پاک فضائیہ کیلے انکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سابق ائیر چیف مارشل اصغر خان ایک عظیم شخصیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مالک تھے اور انہوں نے نہایت بہادری سے پاکستان ائیر فورس کی قیادت کی۔ پاک فضائیہ کی مضبوط بنیاد رکھنے کیلئے اصغر خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ سردار مہتاب نے مرحوم کی مغفرت اوردرجات کی بلندی اورپسماندگان کویہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے بھی دعاکی ہے۔







