اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کی آج کی پریس کانفرنس ایک نامعلوم نجومی کی ہدایت پر تھی‘عمران صاحب خود ذہنی طور پر مفلوج ہیں اور نامعلوم نجومی کی کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں‘آج سامنے آگیا کہ عمران کسی کی انگلی اور اشارے پر پاکستان کی ترقی روک رہے تھے‘عمران کٹھ پتلی تھے اورکٹھ …
وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کی آج کی پریس کانفرنس ایک نامعلوم نجومی کی ہدایت پر تھی‘عمران صاحب خود ذہنی طور پر مفلوج ہیں اور نامعلوم نجومی کی کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں‘آج سامنے آگیا کہ عمران کسی کی انگلی اور اشارے پر پاکستان کی ترقی روک رہے تھے‘عمران کٹھ پتلی تھے اورکٹھ پتلی ہیں سمندر پار لوگوں کے لیئے بھی وہی کردارادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،عمران صاحب لوگوں کی خدمت کریں،وزیر اعظم بننے کے لئے بیرونی سہارے ، نامعلوم نجومی اور امپائر نہ ڈھونڈیں۔جمعہ کو اپنے بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب جب مشرف پاکستانیوں کو امریکی ڈالرز کے عوض بیچ رہے تھے تو آپ ان کے ساتھ کھڑے تھے‘آپ نائن الیون پر مشرف کی پالیسی کی حمایت کا جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کو دراصل شہباز شریف فوبیا ہوگیا ہے‘آپ کو پاکستان سے زیادہ امریکیوں کی پرواہ کیوں ہے؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام وزیراعظم منتخب کرتے ہیں،مگر آپ وزیر اعظم بننے کے لئے کسی نہ کسی سہارے کو ڈھونڈتے ہیں۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے عوام آزاد اور خود مختار ہیں،وہ اپنا حق رائے دہی کسی غیر ملک کے کہنے پر استعمال نہیں کرتے‘عمران صاحب لوگوں کی خدمت کریں،وزیر اعظم بننے کے لئے بیرونی سہارے , نامعلوم نجومی اور امپائر نہ ڈھونڈیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ملکی ادارے اپنا کام کر رہے ہیں،لیکن خیبرپختونخواہ میں احتساب کمیشن بند ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے پاکستان کے عوام کی خدمت کی،اسی لیے عوام نے انہیں تین مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا۔عمران صاحب تین مرتبہ منتخب وزیراعظم پر انگلی اٹھانے سے پہلے عوام کا مقابلہ کریں۔







