اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) خزانہ، اقتصادی امور اور محصولات کیلئے وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کو وزیراعظم کے مشیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاک۔برطانیہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ برطانوی …
مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات ،وزیراعظم کے مشیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) خزانہ، اقتصادی امور اور محصولات کیلئے وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کو وزیراعظم کے مشیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاک۔برطانیہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ برطانوی ہائی کشمنر نے وزیراعظم کے مشیر کو برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارہ ڈی ایف آئی ڈی کی ان سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو پاکستان کی حکومت کی ترقی کے منصوبوں اور پروگراموں کے حوالہ سے کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے برطانیہ کے ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا۔







