محمد حفیظ ون ڈے میں 6 ہزار رنز کے قریب

ویلنگٹن ۔ 5 جنوری (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 41 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے اب تک 194 میچز میں 5959 رنز بنا رکھے ہیں جس میں …

ویلنگٹن ۔ 5 جنوری (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 41 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے اب تک 194 میچز میں 5959 رنز بنا رکھے ہیں جس میں 11 شاندار سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں، پاکستان کی طرف سے انضمام الحق 11701 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، محمد یوسف 9554 رنز کے ساتھ دوسرے، سعید انور 8824 رنز کے ساتھ تیسرے، شاہد آفریدی 8027 رنز کے ساتھ چوتھے اور جاوید میانداد 7381 رنز کے ساتھ پانچویںنمبر پر ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply