خیبرپختونخوا میں وفاقی حکومت کے تعاون سے جاری منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں، امیرمقام

پشاور ۔05 جنوری (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام کہاہے کہ ملاکنڈڈویژن سمیت خیبرپختونخواکے دیگر اضلاع میںبھی وفاقی حکومت کے تعاون سے جاری منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیںجن کے ثمرات سے عوام استفادہ حاصل کررہے ہیں،ترقی کانہ ختم ہونیوالاسفرانشاءاللہ جاری رہیگا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے سیرتیلیگرام،ضلع سوات میںسوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے بعد شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع …

پشاور ۔05 جنوری (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام کہاہے کہ ملاکنڈڈویژن سمیت خیبرپختونخواکے دیگر اضلاع میںبھی وفاقی حکومت کے تعاون سے جاری منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیںجن کے ثمرات سے عوام استفادہ حاصل کررہے ہیں،ترقی کانہ ختم ہونیوالاسفرانشاءاللہ جاری رہیگا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے سیرتیلیگرام،ضلع سوات میںسوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے بعد شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرضلع سوات کے ناظم محمدعلی شاہ بھی موجودتھے۔ امیرمقام نے کہاکہ تاریکیوںمیںروشنی کی کرن لاناپاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرہون منت ہے،معیشت کی سانسیںسنبھل گئی ہے اورملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی قیادت اورکارکنوںکے ہوتے ہوئے ترقی کے سفرمیںکوئی رکاﺅٹ نہیں ڈال سکتا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان تیترہے نہ بٹیر،انکے خواب دیمک زدہ ہیں۔

Leave a Reply