پاکستان نے مذہبی آزادی کی مبینہ خلاف ورزی کرنیوالے ممالک کی واچ لسٹ میں شمولیت کو مسترد کردیا

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو مذہبی آزادی کی مبینہ سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک سے متعلق خصوصی واچ لسٹ میں شمولیت کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں ہے۔خصوصی واچ لسٹ میں یہ شمولیت نئی درجہ بندی ہے اور اس سلسلے میں امریکہ سے وضاحت طلب کرینگے۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکہ …

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو مذہبی آزادی کی مبینہ سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک سے متعلق خصوصی واچ لسٹ میں شمولیت کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں ہے۔خصوصی واچ لسٹ میں یہ شمولیت نئی درجہ بندی ہے اور اس سلسلے میں امریکہ سے وضاحت طلب کرینگے۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو مذہبی آزادی کی مبینہ خلاف ورزی کرنیوالے ممالک کی واچ لسٹ میں شمولیت کو مسترد کیا ہے اور کہا کہ رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ رپورٹ انسانی حقوق کے شعبے میں پاکستان کی نمایاں کامیابیوں کی نفی ہے۔پاکستان اپنے آئین کے تحت مذہبی آزادی کے حق سمیت انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے پر عزم ہے۔حکومت نے آئین کے تحت دی گئی مذہبی آزادی کے حق سمیت انسانی حقوق پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے مختلف قانون سازی،ادارہ جاتی اور انتظامی اقدامات کئے ہیں۔بین الاقوامی برادری بھی پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ ہے ۔تاہم مذہبی اقلیتوں کو مظالم اور تشدد کا نشانہ بنانے والے ممالک کو مذکورہ فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے جو انتہائی تعجب کی بات ہے۔مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کی مرتب کردہ فہرست دہرے معیار پر مبنی ہے۔

Leave a Reply