اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) 969میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے ، پراجیکٹ کے ساڑھے51کلو میٹر طویل سرنگوں پر مشتمل واٹر وے سسٹم میں پانی کی بھرائی شروع کر دی گئی ہے ۔ واٹر وے سسٹم میں پانی کی بھرائی نہایت اہم عمل ہے اس لئے اِسے بتدریج مکمل کیا جائے گا ۔ پہلے مرحلے …
نو سو انہتر میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا،51کلو میٹر طویل سرنگوں پر مشتمل واٹر وے سسٹم میں پانی کی بھرائی شروع کر دی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) 969میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے ، پراجیکٹ کے ساڑھے51کلو میٹر طویل سرنگوں پر مشتمل واٹر وے سسٹم میں پانی کی بھرائی شروع کر دی گئی ہے ۔ واٹر وے سسٹم میں پانی کی بھرائی نہایت اہم عمل ہے اس لئے اِسے بتدریج مکمل کیا جائے گا ۔ پہلے مرحلے میں پانی کی بھرائی زیریں جانب واقع سرنگ (ٹیل ریس ٹنل )سے شروع کی گئی ہے ۔ٹیل ریس ٹنل میں پانی کی بھرائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بریگیڈیئر (ر) محمد زرین نے کہا کہ یہ پراجیکٹ نہایت تیزی کے ساتھ اپنی تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ منصوبے کی تکمیل کے لئے متعدد اہم اہداف کامیابی کے ساتھ مکمل کئے جاچکے ہیں جن میں ڈیم اور پاور ہاس کی تعمیر اور واٹر وے سسٹم کی تعمیر ، پاور ہاس اور سوئچ یارڈ میں ٹربائنوں ،جنریٹرز اور ٹرانسفارمرز سمیت دیگر تمام الیکٹرو مکینیکل آلات کی تنصیب اور اِن آلات کی ڈرائی ٹیسٹنگ شامل ہیں ۔ ڈیم کے ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کا عمل ضرورت کے مطابق مکمل کیا جارہا ہے ۔ منصوبہ مجموعی طور پر 97 فی صد مکمل ہو چکا ہے ۔درایں اثنا اپنے ایک بیان میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے واٹر وے سسٹم میں پانی کی بھرائی کے آغاز کا اہم ہدف حاصل کرنے پر نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی انتظامیہ ،کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کو مبارکباد دی ہے ۔







