سڈنی۔ 06جنوری (اے پی پی) آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 479 رنز بنا لئے اور اسے 133 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ عثمان خواجہ نے 171 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، سٹیون سمتھ 83 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ شان مارش 98 اور مچل مارش 63 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ …
سڈنی ٹیسٹ کا تیسرا روز، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 479 رنز بنا لئے، 133 رنز کی سبقت حاصل

مزید خبریں
سڈنی۔ 06جنوری (اے پی پی) آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 479 رنز بنا لئے اور اسے 133 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ عثمان خواجہ نے 171 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، سٹیون سمتھ 83 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ شان مارش 98 اور مچل مارش 63 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو یہاں سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 193 رنز 2 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو عثمان خواجہ 91 اور سٹیون سمتھ 44 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، دونوں بلے بازوں کے مابین 188 رنز کی شراکت قائم ہوئی، سٹیون سمتھ 83رنز بناکر معین علی کا شکار بن گئے۔ عثمان خواجہ اور شان مارش نے چوتھی وکٹ میں 101 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کا سکور 375 تک پہنچا دیا، عثمان خواجہ آسٹریلیا کے چوتھے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 171 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر میسن کرین کی گیند پر سٹمپ ہوئے۔








