نواز شریف کے وژن سے پاکستان یکسر مختلف اور خوشحال ہے,برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 07جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وژن اور مسلم لیگ( ن) حکومت کی پالیسیوں کی بدولت 2018کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے یکسر مختلف اور خوشحال ہے ، 2013 کی بدامنی ، لوڈشیڈنگ اور معاشی بدحالی کے مقابلے میں آج پاکستان امن و امان ، توانائی اور معاشی استحکام کے …

اسلام آباد ۔ 07جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وژن اور مسلم لیگ( ن) حکومت کی پالیسیوں کی بدولت 2018کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے یکسر مختلف اور خوشحال ہے ، 2013 کی بدامنی ، لوڈشیڈنگ اور معاشی بدحالی کے مقابلے میں آج پاکستان امن و امان ، توانائی اور معاشی استحکام کے حوالے سے انتہائی مستحکم ہو چکا ہے اور حکومت کی باقی ماندہ مدت میں پاکستان کو ہر شعبے میں محمد نوازشریف کے وژن کے مطابق ناقابل تسخیر بنانے کا سفر ضرور مکمل ہو گا, عمران خان جیسے چند نافہم سیاست دان اقتدار حاصل کرنے کی ہوس میں کسی نہ کسی طرح دشمنوں کے ہاتھوں میں استعمال ہو رہے ہیں

Leave a Reply