2020ءتک آئی ٹی کے شعبہ کی برآمدات کو 20 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) 2020ءتک آئی ٹی کے شعبہ کی برآمدات کو 20 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں اضافہ کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت مراعات پر مشتمل جامع پیکج کی تیاری کا کام کر رہی ہے۔ قومی معیشت کے دیگر شعبوں کے مقابلہ میں آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ …

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) 2020ءتک آئی ٹی کے شعبہ کی برآمدات کو 20 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں اضافہ کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت مراعات پر مشتمل جامع پیکج کی تیاری کا کام کر رہی ہے۔ قومی معیشت کے دیگر شعبوں کے مقابلہ میں آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن خان، سیکرٹری آئی ٹی سمیت وزارت کے اعلیٰ حکام نے گزشتہ چند روز کے دوران وزیراعظم سے اس حوالے سے دو مرتبہ ملاقات بھی کی ہے۔

Leave a Reply