وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا ایوان وزیراعلیٰ میں مشائخ کنونشن سے خطاب

لاہور۔7 جنوری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان نازک دور سے گزررہا ہے اورکسی صورت انتشار کامتحمل نہیںہوسکتا ۔فروعی اختلافات ،باہمی تقسیم اورآپس کی دوریاں ملک کی سا لمیت ،وقار اوراتحاد کیلئے نقصان دہ ہے۔پاکستان کے موجودہ حالات باہمی اتحاد اور اتفاق کے متقاضی ہیں اوراس مقصد کیلئے مشائخ عظام اورسجادگان کو اپنا کلیدی کردارادا کرنا ہے۔وقت کا تقاضا ہے کہ خانقاہوںاورآستانوں سے تحمل ،برداشت …

لاہور۔7 جنوری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان نازک دور سے گزررہا ہے اورکسی صورت انتشار کامتحمل نہیںہوسکتا ۔فروعی اختلافات ،باہمی تقسیم اورآپس کی دوریاں ملک کی سا لمیت ،وقار اوراتحاد کیلئے نقصان دہ ہے۔پاکستان کے موجودہ حالات باہمی اتحاد اور اتفاق کے متقاضی ہیں اوراس مقصد کیلئے مشائخ عظام اورسجادگان کو اپنا کلیدی کردارادا کرنا ہے۔وقت کا تقاضا ہے کہ خانقاہوںاورآستانوں سے تحمل ،برداشت ،اےثار،سماجی ومعاشی انصاف، وسائل کی منصفانہ تقسیم،رواداری اورمحبت کا پیغام جانا چاہیے۔اس ابدی پیغام کو عام کرکے ہی ہمارے مسائل ختم ہوں گے اورپاکستان صحیح معنوںمیں عظیم رفائی مملکت بنے گا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کااظہار اتوار کو دوسرے روز ایوان وزیراعلیٰ میں منعقدہ مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

Leave a Reply