پاک بحریہ کے جہازوں پر مشتمل ٹاسک گروپ کا بندرگاہ وکٹوریہ کا دورہ

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس خیبر اور پی این ایس نصر پر مشتمل ٹاسک گروپ نے سیشلز کی بندرگاہ وکٹوریہ کا دورہ کیا۔ یہ جہا زمشرقی افریقی ممالک اور بحرِ ہند کے جزیرہ ممالک کے خیر سگالی دورے پر ہیں۔پی این ایس خیبر ٹائپ21-جنگی جہاز ہے جبکہ پی این ایس نصر ایک معاون جنگی جہاز ہے۔کمانڈرنائنتھ ایگزلری اینڈ مائن وارفیئراسکواڈرن، …

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس خیبر اور پی این ایس نصر پر مشتمل ٹاسک گروپ نے سیشلز کی بندرگاہ وکٹوریہ کا دورہ کیا۔ یہ جہا زمشرقی افریقی ممالک اور بحرِ ہند کے جزیرہ ممالک کے خیر سگالی دورے پر ہیں۔پی این ایس خیبر ٹائپ21-جنگی جہاز ہے جبکہ پی این ایس نصر ایک معاون جنگی جہاز ہے۔کمانڈرنائنتھ ایگزلری اینڈ مائن وارفیئراسکواڈرن، کموڈور جاوید اقبال بطور مشن کمانڈر پاک بحریہ کے اس ٹاسک گروپ کی کمانڈ کر رہے ہیں۔دورے کے دوران مشن کمانڈر اور جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز نے سیشلز کی عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply