سیالکوٹ ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ چار سال کے دوران انتشار پھیلانے کی کوششوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملک کی ترقی کا سفر جاری رکھا ہے، توانائی سمیت مختلف چیلنجوں پر کامیابی سے قابو پایا، 10 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی قومی گرڈ میںشامل کی، یقین ہے کہ مستقبل میں بجلی کی پیداواری لاگت بھی کم …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا سیالکوٹ ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ چار سال کے دوران انتشار پھیلانے کی کوششوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملک کی ترقی کا سفر جاری رکھا ہے، توانائی سمیت مختلف چیلنجوں پر کامیابی سے قابو پایا، 10 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی قومی گرڈ میںشامل کی، یقین ہے کہ مستقبل میں بجلی کی پیداواری لاگت بھی کم ہوگی جس سے صنعتوں، زراعت اور گھریلو صارفین کو مزید فائدہ پہنچے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں سیالکوٹ ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی گرین فیلڈ ایئرپورٹ کامیاب نہیں ہوا، یہ پہلا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے جو کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور اس میں یہ بین الاقوامی ٹرمینل شامل کیا گیا ہے جو نہ صرف اس علاقے بلکہ پاکستان کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔







