اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے قومی احتساب بیورو ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں نیب ہیڈکوارٹرز اور نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے اجلاس میں خصوصاً ان احکامات کی عملدرآمد رپورٹ کاجائزہ لیا جو انہوں نے اپنے منصب کی ذمہ دایاں سنبھالنے کے بعد دیئے تھے۔ اجلاس میں …
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے قومی احتساب بیورو ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں نیب ہیڈکوارٹرز اور نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے اجلاس میں خصوصاً ان احکامات کی عملدرآمد رپورٹ کاجائزہ لیا جو انہوں نے اپنے منصب کی ذمہ دایاں سنبھالنے کے بعد دیئے تھے۔ اجلاس میں پراسیکیوشن، آپریشن اور آگاہی اور تدارک ڈویژن نے اپنی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب سے متعلق تقریباً 173 فیصلے دیئے ہیں، ان کو اور نیب کے قانون کے تحت کوئی بھی انکوائری اور انویسٹی گیشن قانون کے دائرے سے باہر نہیں ہونی چاہےے۔







