سیالکوٹ ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کی خدمت کی ہے اور اتنے ترقیاتی کام کرائے ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، جولائی 2018ءکے عام انتخابات بھی مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی کیونکہ سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں پولنگ سٹیشنوںپر ہوتے ہیں، عدالت میں نواز شریف کو ہائی جیکر بنایا گیا تھا لیکن …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کی خدمت کی ہے اور اتنے ترقیاتی کام کرائے ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، جولائی 2018ءکے عام انتخابات بھی مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی کیونکہ سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں پولنگ سٹیشنوںپر ہوتے ہیں، عدالت میں نواز شریف کو ہائی جیکر بنایا گیا تھا لیکن تاریخ نے وہ فیصلہ قبول نہیں کیا، نااہل کرنے کا فیصلہ بھی تاریخ کی ردی کی ٹوکری میں جائے گا۔ پیر کو سیالکوٹ میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ چار پانچ سال حکومت کرنے کے بعد نعرے لگانے والے کم اور تنقید کرنے والے زیادہ ہوتے ہیں لیکن آج سیالکوٹ میں عوام کا جوش و خروش دیکھ کر لگتاہے کہ جولائی 2018ءکا الیکشن بھی مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت اور ہمارے قائدنواز شریف نے ہمیں شرافت کی سیاست کا سبق دیا ہے۔ دوسری طرف سے جو سیاست کی جا رہی ہے وہ ہماری نہیں ہے ۔ ہم نے شرافت اور خدمت کی سیاست کی اور عوام کے مسائل حل کئے اور کسی پر گالیاں اور الزامات عائد نہیں کئے۔ انہوں نے کہاکہ جب فیصلے کا وقت آئے گا تو عوام انشاءاللہ مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے حق میں فیصلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف نے میرے بارے میں جن جذبات کااظہار کیا اس پر ان کا مشکور ہوں وہ میرے دوست اور بھائی ہیں ۔ ہم سیاست میں ساتھ ساتھ آئے ہیں۔ ان کے والد خواجہ صفدر کو سارا پاکستان جانتا ہے۔سیاست میں ان کا بڑا مقام ہے۔ خواجہ آصف نے اپنی جماعت سے وفاداری نبھائی ، یہی سیاسی کامیابی ہوتی ہے۔







