حکومت یو ایس ایڈ کے تعاون سے مختلف مقامات پر شیل گیس اور تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کیلئے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، سرکاری ذرائع

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) حکومت امریکی ترقیاتی ادارہ یو ایس ایڈ کے تعاون سے زیریں اور وسطی انڈس بیسن میں کی گئی سٹڈی کے تناظر میں نشان زدہ مقامات پر شیل گیس اور تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کیلئے موثرحکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ اس سلسلے میں آئل اینڈگیس کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) حکومت امریکی ترقیاتی ادارہ یو ایس ایڈ کے تعاون سے زیریں اور وسطی انڈس بیسن میں کی گئی سٹڈی کے تناظر میں نشان زدہ مقامات پر شیل گیس اور تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کیلئے موثرحکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ اس سلسلے میں آئل اینڈگیس کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) پر مشتمل کنسورشیم کا قیام عمل میں لایاگیاہے، متعلقہ ایریازمیں شیل گیس اورتیل نکالنے کیلئے اخراجات کے تخمینہ کے ضمن میں پائلٹ پراجیکٹس کا اجراءاس کنسورشیم کے قیام کابنیادی مقصدہے، پائلٹ پراجیکٹس بلوچستان، سندھ اورخیبرپختونخواکے مخصوص علاقوں میں شروع کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سال2015ءمیں منعقدہ سٹڈی میں ملک میں 10159 ٹریلین کیوبک فٹ شیل گیس اور2323 ارب بیرل شیل آئل کی موجودگی کاانکشاف ہواتھا۔ اس سٹڈی کے مطابق تکنیکی طورپر188 ٹریلین کیوبک فٹ گیس 58 بی ایس ٹی شیل آئل نکالاجاسکتا ہے۔اس سٹڈی میں زیریں اوروسطی انڈس بیسن کا احاطہ کیاگیاہے جس میں سندھ، پنجاب اوربلوچستان کے مشرقی علاقے شامل ہیں۔

Leave a Reply