بارہویں پانچ سالہ منصوبہ کی تیاری کے لئے سرتاج عزیز کی زیر صدارت سٹیئرنگ کمیٹی کا چوتھا اجلاس

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) منصوبہ بندی کمیشن 1میں 12 ویں پانچ سالہ منصوبہ کی تیاری کے سلسلہ میں ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت پیر کوسٹیئرنگ کمیٹی کا چوتھا اجلاس ہوا۔ سیکریٹری وزارت پلاننگ، ترقی و اصلاحات شعیب احمد صدیقی، چیف اکنامسٹ اور کمیشن کے دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈپٹی چیئرمین نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سٹیئرنگ کمیٹی …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) منصوبہ بندی کمیشن 1میں 12 ویں پانچ سالہ منصوبہ کی تیاری کے سلسلہ میں ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت پیر کوسٹیئرنگ کمیٹی کا چوتھا اجلاس ہوا۔ سیکریٹری وزارت پلاننگ، ترقی و اصلاحات شعیب احمد صدیقی، چیف اکنامسٹ اور کمیشن کے دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈپٹی چیئرمین نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سٹیئرنگ کمیٹی کوتجویز پیش کی کہ کام کرنے والے تمام گروپس احتیاط سے نگرانی کریں۔ سماجی و اقتصادی مختلف شعبوں کے لئے چھ کام کرنے والے گروپس کی تشکیل دی گئی۔ بیرون ملک سے ماہرین 12 پانچ سالہ منصوبہ بندی کے سماجی و معاشی مقاصد کے فریم ورک میں ان گروپس کی معاونت کریں گے اور ان کی دستاویزات قومی اقتصادی کونسل کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے سے متعلق سب سے اہم کام جس کی ضرورت ہے وہ یہ کہ صوبوں کے انضمام کے لئے اجتماعی کوشش کی جائے اور اس کو قابل عمل بنانا جو 12 ویں پانچ سالہ منصوبے کی تشکیل کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 12 ویں پانچ سالہ منصوبے کی ستمبر 2015ءمیں اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس نے منظوری دی اور اس میں اقوام متحدہ کے 2030ءکے لئے منظور شدہ پائیدار ترقی کے اہداف کی طرز پر تشکیل کیا جائے گا۔

Leave a Reply