اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر سیالکوٹ پہنچ گئے۔ سیالکوٹ پہنچنے پر وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور مشیر ہوا بازی سردار مہتاب احمد بھی وزیراعظم کے ہمراہ سیالکوٹ پہنچے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر بین الاقوامی ٹرمینل کا افتتاح کیا۔ اپنے دورہ سیالکوٹ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر سیالکوٹ پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر سیالکوٹ پہنچ گئے۔ سیالکوٹ پہنچنے پر وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور مشیر ہوا بازی سردار مہتاب احمد بھی وزیراعظم کے ہمراہ سیالکوٹ پہنچے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر بین الاقوامی ٹرمینل کا افتتاح کیا۔ اپنے دورہ سیالکوٹ کے دوران وزیراعظم سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے اور ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سیالکوٹ۔لاہور موٹر وے منصوبے پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر این ایچ اے حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو بتایاگیا کہ سیالکوٹ۔ لاہور موٹر وے کی کل لمبائی 91.4کلومیٹر ہے جبکہ منصوبہ پر لاگت کا تخمینہ 43 ارب 84کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے بتایاکہ سڑک کو 4 حصوں میں تعمیر کی جا رہا ہے اور منصوبے کا پہلا حصہ اپریل، دوسرا اگست جبکہ باقی دونوں حصے رواں سال دسمبر تک مکمل کر لئے جائیں گے۔ این ایچ اے کے حکام نے مزید بتایاکہ سیالکوٹ۔ لاہور موٹر وے بناﺅ، چلاﺅ اور منتقل کرو کی بنیاد پر تعمیر کی جا رہی ہے۔ سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کے حوالے سے ملک بھر میں مزید کئی نئی سڑکیں اور موٹر ویز بھی تعمیر کی جا رہی ہیں۔







